ایک رب ہی کی ذات ہے عابی ۔ اُردو شاعریurdu poetry


ایک رب ہی کی ذات ہے عابی !!
ماں سے پہلے جو مان جاتی ہے

جھکنے والوں کو وہ اُٹھاتا ہے
اٹھنے والوں کی شان جاتی ہے

دل کو ہلکے سے جو میں لرزاؤں
آسمانوں پہ تان جاتی ہے !!

نام اُس کا ہو جو مرے ہمراہ
سب سے اونچی اُڑان جاتی ہے
۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔
(جناب عابی مکھنوی)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے