وقت نے ہم سے بےرخی کر لی
رازداں ہم نے خامشی کر لی
بات یہ کونسی بڑی کر لی
تم نے ایجاد روشنی کر لی
رابطے چاند سے تو ہیں سب کے
ہم نے سورج سے دوستی کر لی
ماند پڑنے لگا جمال اس کا
ترک ہم نے بھی مے کشی کر لی
روشنی تو ازل سے ہے موجود
تم نے ایجاد روشنی کر لی؟
اس کو نیچا دکھانا تھا‛ ہم نے
اس کے دشمن سے دوستی کر لی
اپنے غم کو بھلا رہا تھا وہ
کون کہتا ہے خودکشی کر لی
پڑگیا کم جو نور سورج کا
"ہم نے ایجاد روشنی کر لی"
ہم نے ہلکا لیا محبت کو
وقت جب بھی ملا کبھی کر لی
کام دنیا میں تھے بہت لیکن
ہم نے دانستہ شاعری کر لی
یاد جب اس کی آگئی صادق
آنکھ ہم نے بھی شبنمی کر لی
محمد امین صادق
0 تبصرے