گھر کی بنایدیں،دیواریں بام و در ہیں ابوجان! والدین شاعری


گھر کی بنیادیں دیواریں بام و در ہیں ابوجان!!!
سب کو باندھ کے رکھنے والے خاص ہنر ہیں ابوجان!!!

تین محلوں میں ان جیسی قد کاٹھی کا کوئی نہیں ہے!!!
اچھے خاصے اونچے پورے قد اور ہیں ابوجان !!!

اب تو اس سونے ماتھے پر کورے پن کی چادر ہے!!!
امی جان کی ساری سج دھج سب زیور ہیں ابوجان!!!

بھیتر سے خالص جذباتی اور اوپر سے ٹھیٹھ پتا!!!
الگ انوٹھا ان بوجھا سا اک تیور ہیں ابوجان!!!

کبھی بڑا سا ہاتھ خرچ تھے کبھی ہتھیلی کی سوجن امجد!!!
میرے من کا آدھا ساہس آدھا ڈر ہیں ابوجان!!!

امجد علی امجد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے